مکھن،ساگ اور مکئی کی روٹی، سردی کی خاص سوغات

75

شکرگڑھ،28نومبر (اے پی پی):موسم سرما میں پیلے پھولوں کی بہار چھا جاتی ہے، سرسوں کے پیلے رنگ کے کھلےخوبصورت پھول سردیوں کی آمد کا پتہ دیتی ہیں، کھیتوں سے ساگ کی نرم گندلیں توڑ کر  لائی جاتی ہیں اور پھر ساگ کو روایتی انداز میں 3 سے 4  گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکایا جاتا ہے، ساگ کو مزے دار اور کرارا بنانے کے لئے اس میں پالک باتھو، سبز دھنیاں، ہری مرچ،لہسن اور متعدد مصالہ جات ڈالے جاتے ہیں، ساگ تیار ہونے کے بعد مزے دار ساگ کو کھانے کے لئے بڑی بے چینی سے سب کو انتظار ہوتا ہے،ساگ میں خالص مکھن اور ساتھ مکئی کے آٹے سے بنی ہوئی روٹی ہوتو سرد موسم میں ساگ کا مزہ مزید دوبالا ہو جاتا ہے ۔

ساگ سردیوں کی خصوصی سوغات ہونے کیساتھ پنجاب میں مقبول ترین سبزی ہے، ساگ کو سبزیوں کا سردار بھی مانا جاتا ہے۔

 طبی ماہرین نے بھی ساگ کو حفظان صحت کے عین اصولوں کے مطابق قرار دیا ہے، ساگ میں آئرن، پوٹاشیم،فارسفورس،اور آلو کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے۔

گندلوں اور سرسوں کا ساگ موسم سرما میں خاص سوغات ہے، ساگ تحفے کے طور پر بھی اپنے عزیز و اقارب کو بھیجا جاتا ہے، سردی میں ساگ کو سب فیورٹ ڈش قرار دیتے ہیں۔