اوکاڑہ،17نومبر(اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسرساہیوال طیب حفیظ چیمہ نے ڈی پی او اوکاڑہ کا دورہ کیا جہاں ڈی پی کیپٹن (ر)فرقان بلال نے ان کااستقبال کیا۔آر پی او ساہیوال نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور دعاکی۔
آر پی او ساہیوال طیب حفیظ چیمہ نے تھانہ اوکاڑہ کینٹ ،تھانہ صدر بی ڈویژن،صدر مال خانہ ،تھانہ کوت،فرنٹ ڈیسک،تھانہ کے ریکارڈ اور تھانہ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیااورتھانہ کی تمام برانچز ہائے کے ریکارڈ کی انسپکشن کی اور ریکارڈ پردستخط کیے۔











