مری کا نوجوان عزیز ہاشمی موٹر سائیکل کے زریعے عمرہ پر روانہ ہو گیا

8

مری ، 17 نومبر (اے پی پی ):مری کا نوجوان عزیز ہاشمی موٹر سائیکل کے زریعے عمرہ پر روانہ ہو گیا ہے  ۔نوجوان کو جی پی او چوک مری سے شہریوں اور سیاحوں نے گرم جوشی سے سفر پر روانہ کیا ۔نوجوان کا یہ سفر سولہ ہزار کلومیٹر طویل ہو گا جو مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے حجاز مقدس پہنچے گا، اپنے سفر کے دوران راستے میں کہیں بھی ہوٹلنگ نہیں بلکہ اپنی کمپنگ میں قیام کرے گا ۔

سفر پر روانہ ہونے والے موٹر سائیکل سوار عزیز ہاشمی کا کہنا تھا کہ  اس کے اس سفر کا مقصد دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے اور پاکستان کی طرف سے امن کا سفیر بن کر یہ سفر کر رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ  میرا یہ سفر دو ماہ پر محیط ہو گا۔

 عزیز ہاشمی کا کہنا تھا خطہ کوہسار مری جو دنیا کا معروف سیاحتی ہل سٹیشن ہے یہاں کے عوام کی طرف سے امن کا پیغام لیکر اس سفر روانہ ہو رہا ہوں ۔