اوکاڑہ؛پولیس کی کارروائی، منشیات فروش اور 9 جواء بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

15

اوکاڑہ،05نومبر(اےپی پی): ڈی پی او اوکاڑہ کے احکامات کی روشمی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف چالائی گئی مہم کے دوران تھانہ بی ڈویژن  نے مختف مقامات پر چھاپوں کے دوران منشیات فروش اور 9 جواء بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر پولیس نے چونگی نممبر نمبر7 کے قریب پٹرول پمپ کے پاس کھڑے شمعون مسیح نامی شخص جس کے پاس کین میں 12 لیٹر دیسی شراب جو کہ برائے فروخت برآمد کرلی اسی طرح مخبر خاص نے  بذریہ 15 کال بتایاکہ محمد احسان ولد ملک مشتاق ایک خالی جگہ پر بذریعہ سنوکرولڈوجوا کروا رہا ہے پولیس نے فوری موقع پر چھابہ مارکر محمد امتیاز، محمد غفار، محمد حسن، محمد ابو بکر ،محمد عمر، عبیدالرحمان،محمد وسیم اورمحمد احسان جو کہ مبینہ طور پر جوا کھلا رہا تھا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے /7250 روپے، 9 عدد موبائل اور آلات قمار قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لئے ہیں۔