اوکاڑہ؛گورنمنٹ ای لائبریری میں تقریب بسلسلہ یومِ اقبال کا انعقاد

40

اوکاڑہ،08نومبر(اے پی پی ):حکیم الامت، نباضِ فطرت، مفکرِ پاکستان، حضرت علامہ محمد اقبال کے 145ویں یومِ پیدائش کے حوالہ سے گورنمنٹ ای لائبریری میں تقریب منعقد ہوئی جس میں پروفیسر ریاض خان، پروفیسر امین انجم، جاوید عارف، پروفیسر حسن رضا اقبالی، اے جلیل، مسعود اوکاڑوی، سلمان قریشی، غلام مصطفی مغلجی ، طارق مجید،حاجی انعام الروف، قاری عمّار سیال، ڈاکٹر شمیم الحق،شیخ گلفام  نے سیرت اقبال اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔مسعود اوکاڑوی نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ شاعرِ مشرق نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی کی دلدل سے نکالنے کے لئے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعہ الگ وطن کا تصور پیش کیا۔