اوکاڑہ: تھانہ بصیرپور پولیس کی بڑی کارروائی “روڈ رابری”میں ملوث چار افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

59

اوکاڑہ،15نومبر( اے پی پی): ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)فرقان بلال  کے احکامات کی روشنی میں امجد جاوید کمبوہ SDPO بصیرپور کی زیر نگرانی جہانزیب حاکم SHO تھانہ بصیرپور کی اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی روڈ رابری کرنے والے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ملزمان محمّد احمد ، محمّد اشرف،محمود احمد،آفتاب احمداور علی رضاکے قبضہ سے 5 عدد پسٹل30 بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ملزمان نے تفتیش کے دوران انکشافات کئے جن کی نشاندہی پر 1 لاکھ روپے نقدی اور ٹرانسفارمر کا سامان برآمد کر لیا گیا۔