خواتین کو ملک و قوم کے لئے باہر نکلنا چاہیے، نصرت ممتاز

35

بورے والا، 15نومبر(اے پی پی ): سٹی آف سپورٹس بورےوالا کی بیٹی نصرت ممتاز نے چوتھی انٹرنیشنل ایشیئن تیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کردیا ۔ نصرت ممتاز مزید میڈل جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔گزشتہ روزاسلام آباد میں ہونے والی چوتھی انٹرنیشنل ایشیئن اوپن تیکوانڈو چیمپیئن شپ میں بورےولا کی کھلاڑی نصرت ممتاز نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کی پہلی تیکوانڈو گولڈ میڈلیسٹ خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا۔  بورے والا پہنچنے پر نصرت ممتاز کا کہنا تھا کہ یہ گولڈ میڈل حاصل کرنا اسکا خواب تھا ۔ اس کا یہ خواب تھا جس کے لئے اسے بہت محنت کرنا پڑی۔ اس کا مزید کہنا تھاکہ خواتین کو ملک و قوم کے لئے باہر نکلنا چاہیے۔ مجھے فخر ہے کہ میں نے پاکستان کے لئے یہ گولڈ میڈل جیتا ہے اور آئندہ بھی محنت کرتی رہوں گی۔