رحیم یار خان،23 نومبر (اے پی پی ) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے تحصیل لیاقت پور کا دورہ کیا۔ انہوں نے شاہی روڈ ، فیروزہ بائی پاس،لیاقت پور اللہ والا چوک تا خانبیلہ زیر تعمیر شاہرات سکیموں کی رفتار اور معیار کو چیک کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، ایکسین ہائی ویز محمد شفیق نے ترقیاتی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور مجاہد ظفر میکن بھی ہمراہ موجود تھے۔











