رینالہ خورد: شہید ابوبکرصدیق کو اعزازات کے ساتھ آبائی گاؤں میں سپردخاک کردیاگیا

60

 رینالہ خورد17نومبر(اےپی پی): ملک کی سرزمین کو دہشت گردی سے پاک کرنے کےلیے ہماری مسلح افواج نے قربانیاں دیتے ہوئے شہادتیں پائی ہیں رینالہ خورد کے نواحی گاؤں پانچ ون آراےکا ایک اوربہادرجوان ابوبکر صدیق دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔ ابوبکر کو فوجی اعزازات کے ساتھ اسکے مذکورہ آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیاگیا۔  اس موقع پرپاک آرمی کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اورقبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔