سکھر:وزیر اعظم  ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ہاکی ٹیم کے لئے ٹرائل شروع

29

سکھر،7نومبر(اے پی پی):سر سید یونیورسٹی کراچی کے زیر اہتمام وزیر اعظم کے پروگرام برائے ٹیلنٹ ہنٹ کے تحت نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کیلئے سکھر میں ہاکی کے ٹرائل شروع ہو گئے ہیں۔ سکھر کے پیپلز ہاکی اسٹیڈیم میں ہاکی سے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کے ٹرائل ہوئے جودو دن جاری رہیں گے،میل اور فی میل کھلاڑیوں کے الگ الگ ٹرائل ہو رہے ہیں اس سلسلے میں سر سید یونیورسٹی کی ٹیم سکھر میں موجود ہے۔ کھیلوں کے فروغ کیلئے ملک بھر میں نوجوانوں کو آگے لایا جا رہا ہے اور ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے سر سید یونیورسٹی نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا ہوا ہے ۔