سکھر،17نومبر (اے پی پی ): صوبائی مشیر برائے جیل خانہ جات سندھ میر اعجاز خان جکھرانی آمدن سے زائد اثاثہ جات کے دو ریفرنس میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، ان کے ساتھ 13 دیگر شریک ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے جج فرید انور قاضی نے ریفرنس کی سماعت کی۔ اعجاز جکھرانی کے خلاف ریفرنس کی درخواست گزار ملیحہ سومرو بھی عدالت میں موجود تھیں۔ عدالت نے دونوں ریفرنسز کی سماعت ایک ساتھ کی۔ مختصر کارروائی کے بعد عدالت نے ایک ریفرنس کی سماعت 6 دسمبر اور دوسرے ریفرنس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔











