سکھر۔28نومبر(اے پی پی) افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کے زیر اہتمام روہڑی تا سکھر پریس کلب تک(پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد ) ریلی نکالی گئی ، شرکاء ریلی نے ایک ہزار فٹ لمبا قومی پرچم بھی اٹھارکھا تھے جبکہ دیگر شرکاء کے ہاتھوں میں قومی پرچم تھے ، ریلی روہڑی کے مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی سکھر پریس کلب اختتام پذیر ہوئی ۔
ریلی کی قیادت قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کے روہڑی کے چیئرمین عرفان احمد قاضی ، پیر علی شاہ راشدی ، حاجی پیر بخش بھٹی و دیگر کر رہے تھے ، شرکاء ریلی نے ہاتھوں نے قومی پرچم اور پلے کارڈ اٹھا کر پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کی اس موقع پر شرکاء ریلی و مذکورہ رہنماوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسران کے خلاف من گھڑت الزامات و پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گی پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کل بھی تھی اور آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہے گی مذکورہ رہنماوں نے کہا کہ وطن عزیز اور افواج پاکستان کے خلاف بیانات دینے والے کسی صورت ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ہیں انشاء اللہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن قوتوں کے منصوبے ناکام بنائیگی اور ایک بار پھر دشمنان پاکستان کو منہ کی کھانی پڑیگی۔











