سکھر: شہید کہاف لیگ فٹبال ٹورنامنٹ سیزن ٹو کا انعقاد

13

سکھر۔28نومبر(اے پی پی) شہید کہاف لیگ فٹبال ٹورنامنٹ سیزن ٹو کا انعقاد القریش فٹ بال کلب کی طرف سے قریشی گھوٹ میں کیا گیا جس میں قلندر، لطیف، انڈس، مہران،اجرک، اور سندھ پانچ ٹیموں نے حصہ لیا تقریب میں زاہد حسین عالم قریشی، عابد حسین مشتاق شیخ ،محمدجنید، علی رضا، محمد بخش، ساجد حسین، ڈاکٹر عبدالخالق اورسکھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے فٹبال کلب کے آفشیلز،کھلاڑیوں اور شائقین فٹبال کلب کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 اس موقع پرمہمان گرامی کا کہنا تھا کہ صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں بے حد ضروری ہیں اور اس طرح کے کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل کا باعث بنتے ہیں مذید انہوں نے کہا کے محدود وسائل کے باوجود فٹبال گیمز کی ترقی کیلئے آرگنائیزنگ کمیٹی کی خدمات قابل تعریف ہے دعا گو ہیں یہ ٹورنامنٹ فٹبال گیمز کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریگا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔