سیکرٹری آصف چوہدری کا ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ھیڈ آفس کا دورہ

11

ملتان، 02 نومبر(اے پی پی ):سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری  نے  ملتان  ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایم ڈی اے) کے  ھیڈآفس کا دورہ کیا۔سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری کو ایم ڈی اے کے تمام شعبہ جات بارے بریفنگ پیش کی گئی۔

 ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے بریفنگ پیش کرتے ہوئے  ایم ڈی اے کے جاری منصوبہ جات بارے تفصیل سے بتایا ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب نے تمام جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔