پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن،5800 کلو گرام کی منشیات برآمد

25

اسلام آباد،30نومبر(اے پی پی):پاک بحریہ کیجانب سے کھلے سمندر میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں دو مختلف مقامات پر انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے 5800 کلو گرام کی منشیات برآمد کر لی ہیں،برآمد کی گئی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں  تقریباً ساڑھے آٹھ ارب روپے سے زائد ہے۔

 برآمد شدہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔