فیصل آباد؛ آٹا افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام،2 افراد گرفتار

47

فیصل آباد،15 نومبر (اے پی پی ):اسسٹنٹ کمشنر سٹی  نے  بڑی کارروائی کرتے  ہوئے  آٹا افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے ۔ اس حوالے سے  اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص صفدر سکندری نے   کہا کہ ٹماٹر کی بیلٹی بنا کر آٹا اسمگل کیا جا رہا تھا ،ٹرک میں اوپر کی سطح پر ٹماٹر رکھ کر آٹا نیچے چھپایا گیا تھا۔انہوں نے  بتایا   کہ قبضہ میں لئے گئے آٹا کی قیمت لاکھوں روپے میں ہے، فیصل آباد:ٹماٹر کی پیٹیوں سے ڈھانپ کر 13 ٹن آٹا اسمگل کیا جانا تھا،آٹا اسمگل کرنے میں ملوث ٹرک ڈرائیور اور ڈیلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔