ملتان،انٹرنیشنل انٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے نیب کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

56

ملتان، 29 نومبر ( اےپی پی): انٹرنیشنل انٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے نیب کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف سائنس بوسن روڈ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ انٹی کرپشن ڈے کے حوالے تقریب کے  مہمان خصوصی ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرید شریف  نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  معاشرے سے رشوت و کرپشن کا ناسور ختم کرنا وقت کی ضرورت ہے اور کہا کہ اس سے ملک کی بنیادیں کھوکھلی ہوجاتی ہیں اس موقع پر طلباء وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سٹوڈنٹس میل اینڈ فی میل کے مابین  مضمون نویسی اور تقریری مقابلہ جات کا دلچسپ مرحلے کا آغاز کیا گیا جن میں طلباء نے بڑی وضاحت کے ساتھ اپنے اپنے انداز میں اس دن کے موضوع پر اپنا اپنا خیال پیش کیا اور اس دن کے مناسبت کے حوالے سے پوسٹر چارٹ کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جن کے دیکھنے کے لیے ٹیچرز اور دیگر حضرات نے اس ایونٹ کو دیکھا اور خوب داد دی اور نیب ملتان کے اعلی حکام  تقریب میں شرکت کی۔