لاہور۔29نومبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے وزیراعلی آفس میں اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والو ں میں سینئر سیاستدان سلیم بریار،رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار، ایم این اے ریاض فتیانہ،ایم پی اے آشفہ ریاض اور احسن ریاض فتیانہ شامل تھے۔ ملاقات میں حلقوں میں جاری ترقیاتی پروگرام اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعلی چوہدری پرویز الہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر حلقے میں ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں۔ آپ سب میری ٹیم ہیں، مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے، جلد سیالکوٹ اور کمالیہ کا دورہ کروں گا۔











