ملتان، 27 نومبر (اے پی پی ): موٹر وے پولیس کیجانب سے پولیس لائٹس سے مشابہت والی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔
انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل شاہد جاوید کے احکامات پر ”نومور“ مہم جاری، سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف چوہدری کی براہ راست نگرانی کی وجہ سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس افسران اور جوانوں کے حوصلے بلند اور وہ ہر طرح کی وائیلشن کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لارہے ہیں۔
پولیس لائٹس سے مشابہت رکھنے والی گاڑیوں ،ویک ٹائرز والی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی اوورلوڈنگ کے خلاف قانونی کارروائی کرکے موٹروے سے اتار دیا جاتا ہے۔موٹر ویز پر اسپاٹرز کی کارروائیاں جاری ہیں،اس مہم کا بنیادی مقصدٹریفک کو منظم کرکے شہریوں کی جان و مال کو محفوظ اور آرام دہ بنانا ہے ۔
بیٹ کمانڈر کمانڈر موٹروے ایم فورمحمد حسن بھٹی کیمطابق شہریوں کی مدد کی صورت میں بروقت مدد مہیا کی جاۓ۔ انہوں نے موٹروے پر شہریوں کی بہترین ہیلپ کرنے والے افسران کو شاباش دی اور افسران کے خدمت کے جزبے کو سراہا۔











