ملتان ؛ شیر شاہ روڈ گارڈن ٹاؤن چوک،مل مظفر آباد اور پل مظفرآباد تک تجاوزات ختم

141

ملتان،08 نومبر (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی ،انفورسمنٹ ٹیم نے شیر شاہ روڈ گارڈن ٹاؤن چوک،مل مظفر آباد اور پل مظفرآباد تک تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے روڈ کی حدود میں قائم تجاوزات کو ختم کروا کے بھاری مقدار میں سامان قبضہ میں لے لیا ۔آپریشن کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ الیاس گل نے کی جبکہ سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اور فیلڈ سٹاف ان کے ہمراہ تھا ۔