ملتان،8نومبر (اے پی پی):نشتریونیورسٹی ملتان میں انٹرنیشنل ریڈیالوجی ڈے کے حوالے سے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کامقصد ،ایکسرے، کے موجد ولیم کانراڈ کو خراج تحسین پیش کرنا اور ایکسرے کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالنا تھا جس نے طب کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کر دیا۔
اس موقع پر انچارج شعبہ ریڈیالوجی نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار انجم نے شعبے میں مریضوں کو تشخیص کے حوالے سے دستیاب سہولیات اور دیگر تدریسی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔
وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی جانب سے شعبے میں مریضوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے جاری مختلف سرگرمیوں پر سربراہ شعبہ ریڈیالوجی نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار انجم اور ایڈمن رجسٹرار ڈاکٹر راشد ارشاد راو کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو_¿ ، پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود، ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر راؤ امجد علی خان، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، پروفیسر ڈاکٹر محمد عباس نقوی اور متعلقہ شعبے کے سینئر فیکلٹی ممبران بھی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھے ۔تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔











