وائس آف پنجاب میں حصہ لینے کے لئے پنجاب بھر سے 500نوجوان آرٹسٹ رجسٹریشن کروا چکے ہیں، ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی

24

لاہور01نومبر ( اے پی پی ): ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں وائس آف پنجاب کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گائیکی مقابلہ وائس آف پنجاب کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وائس آف پنجاب میں حصہ لینے کے لئے پنجاب بھر سے 500نوجوان آرٹسٹ رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔آل پنجاب مقابلہ گائیکی میں بڑی تعداد میں نوجوان گلوکار شرکت کر رہے ہیں۔  وائس آف پنجاب کے آڈیشن کے لئے تمام تیاریاں میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ موسیقی کے مقابلے کے آڈیشن کا آغاز کل سے ہوگا3نومبر کو سیمی فائل جبکہ 4نومبر کو وائس آف پنجاب کا فائل مقابلہ منعقد ہوگا۔مقابلہ جتنے والے کو ایک لاکھ،دوسری پوزیشن کے لئے 50جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 30ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔