کوئٹہ 23، نومبر(اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بز نجو سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کی ترقی میں امریکی معاونت کے فروغ سرمایہ کاری صوبے میں امن امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے 75 سالہ طویل دوستانہ تعلقات اوردونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات سمیت پاک افغان تعلقات اور افغان مہاجرین سے متعلق امور،بلوچستان کی ترقی میں امریکی معاونت کے فروغ سرمایہ کاری سمیت صوبے میں امن امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مضبوط حصہ اور مستقبل ہے بلوچستان میں سیکورٹی کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے سیکورٹی کے حوالے سے کسی قسم کے سنجیدہ خطرات درپیش نہیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گوادر میں ترقیاتی عمل تیز رفتاری سے جاری ہے اور ریکوڈک معاہدے پر صوبے کی تمام سیاسی جماعتیں آن بورڈ اور مطمئن ہیں اور جبکہ بارڈر ٹریڈ میں اضافہ کیا گیا ہے وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان ماحولیاتی تبدیلی کی زد میں ہیں ہمیں کبھی خشک سالی اور کبھی سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے حالیہ سیلاب سے شدید نقصانات ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ افغان وار کا سب سے زیادہ اثر پاکستان اور بلوچستان پر مرتب ہوا پاکستان میں طویل عرصہ سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی مہمان نوازی کر رہے ہیں اور پاکستان افغانستان میں ٹھوس بنیادوں پر امن کے قیام کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکی حکومت تعمیر نو اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے تعاون فراہم کریگی عالمی بنک اور ڈونرز ادارے سیلاب متاثرین کی بحالی ادارے سیلاب متاثرین کی بحالی زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کے لئے فنڈز فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے افغان مہاجرین کی معاونت کے لئے سو ملین ڈالر مختص کئے ہیں میں نے وعدہ کیا تھا کہ جلد بلوچستان آوں گا اور وزیر اعلیٰ بلو چستان کی دعوت اور اپنے وعدے کی تکمیل کے لئے بلوچستان آیا ہوں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین کے لئے امریکی امداد پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔











