پاک-بنگلہ دیش انڈر 19کرکٹ سیریز ، پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سےشکست

18

ملتان، 16 نومبر(اے پی پی ): بنگلہ دیش انڈر19نے پاکستان انڈر19 کو پہلے ٹی 20 میچ میں با آسانی 5 وکٹوں سےشکست دے دی  ،بنگلہ دیش  کے محفوظ الرحمٰن ربی کو شاندار کار کردگی دکھانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر19 ٹیموں کے مابین دو ٹی 20 میچوں کی سیریزکا آغاز  ہوا،   پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے 144 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، بنگلہ دیش کی جانب سے شہاب جیمز نے 41 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔محفوظ الرحمٰن ربی نے 38،جیشان عالم نے 24،محمد عاشق الرحمٰن شبلی نے 16، احرار امین نے  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے 13، پاکستان کی جانب سے محمد زیشان نے 24 رنز کے عوض 2 ، عرفات منہاس نے 20 رنز کے عوض 1 جبکہ 2 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

 اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر143 رنز بنائے، باسط علی 36 رنزبنا کر نمایاں بیٹر رہے،  کپتان سعد بیگ نے 28، عرفات منہاس نے 20 اور حبیب اللہ نے 17 اور طیب عارف 10 بنا کر آؤٹ ہوئے،محمد اسماعیل 11 اور مومن قمر 4 رنز بنا کر ںآٹ آؤٹ رہے، بنگلہ دیش کی جانب سے تنویر احمد 25 رنز کے عوض 3 وکٹیں لے کر نمایاں باولر رہے،، محفوظ الرحمٰن ربی نے 2 جبکہ وصی صدیقی، پرویز جبون اور جیشان عالم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔