پشین،05 نومبر( اے پی پی): ہیلویتاس سوئس انٹر کواپریشن اور بی آر ایس پی کے تعاون سے پشین کے علاقے سرانان شادیزئی مونزئی میں سیلاب متاثرین زمینداروں میں مفت گندم کے بیج تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر ہیلویتاس سوئس انٹر کواپریشن کے ایگریکچرل ایڈوائزر قاضی اجود نے کہاکہ گندم کا یہ تصدق شدہ بیج گندم کی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتا ہے جسکی وجہ سے گندم کی فصل کی پیداوار میں یقینی اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ 50 کلو گرام بیج ایک ایکڑ اراضی کےلیے مفید ہوگا جس سے صحت مند اور دیر پافصل تیار ہوگی جس سے کسانوں کو کافی فائدہ ہوگا۔











