چنیوٹ ،ڈپٹی کمشنرکا سبزی منڈی کا دورہ ،  بولی کے عمل کا جائزہ لیا

43

چنیوٹ۔ 17 نومبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد فاروق رشید نے چنیوٹ کی سبزی منڈی  کا اچانک دورہ کیا ۔دورہ کے  دوران ڈپٹی کمشنر نے آڑھتیوں و مارکیٹ کمیٹی افسران سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ منڈی میں کوئی بھی چیز بولی کے علاوہ فروخت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے منڈی میں صفائی کی صورتحال کو بھی چیک  کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران و عملہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کام نہیں کریں گے تو آپ کے خلاف کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا، کوئی دکاندار شیڈ سے باہر اشیاء کی فروخت نہیں کرے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کسان پلیٹ فارم کا بھی وزٹ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔