اسلام آباد،11 نومبر( اےپی پی): وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمد اویس صدیقی سے پاکستان میں کرغستان کے سفیر اولان بیک توتوئیف اور ان کےوفد نےوزیر اعظم کےآفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، مسلم امہ کے اتحاد اور برادرانہ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر اولان توتو ئیف نے کہا کہ کرغستان میں تقریبا 11000 پاکستانی طلبہ ڈاکٹر بن رہے ہیں، انہوں نے CASA-1000 سستی بجلی کے پراجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا جو پاکستان کی ترقی میں خاطرخواہ کردار ادا کر سکتا ہے۔ ملاقات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور خصوصا کشمیر، فلسطین اور برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اظہار یکجہتی کیاگیا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمد اویس صدیقی اور کرغستان کےسفیر نے مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کو حوالے سے بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔











