کلین اینڈ گرین وژن کو مکمل کریں گے،پارکوں اور گرین بیلٹس کو اصل حالت میں بحال کریں گے، اعجاز حسین جنجوعہ

8

ملتان،01نومبر (اے پی پی):چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ کلین اینڈ گرین وژن کو مکمل کریں گے،پارکوں اور گرین بیلٹس کو اصل حالت میں بحال کریں گے،ادارے میں بھرتیوں کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنائیں گے اورکرپشن فری ماحول قائم کریں گے،معاملات میں کرپشن اور نا اہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین پی ایچ اے ملک امجد عباس بھی موجود تھے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ پارکوں میں تعینات مالی ذمہ داری سے ڈیوٹیاں سر انجام دیں  حاضری کو یقینی بنائیں گے۔پارکوں میں سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں گے۔پارکوں میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیئے ٹاسک فورس کی تشکیل مکمل کر لی گئی ہے۔پارک میں مالی،سیکورٹی گارڈ کی عدم موجودگی یا پارک کی خراب حالت بارے شکایات 0310-6144237پر پیغام اور تصویر کے ساتھ بھیجی جا سکتی ہیں  جس کا ازالہ ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے گا۔اُنھوں نے مزید کہا کہ ادارے کو استحکام دینے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں گے  اعجاز حسین جنجوعہ کا آفس پہنچنے پر پُر تباک استقبال کیا گیا ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے چیئرمین پی ایچ اے کا استقبال کیا۔