لاہور،28دسمبر (اے پی پی):الحمرا اور سول سروسز اکیڈمی کے درمیان باہمی مفاہمت کی یاداشت کا معاہد ہ طے پا گیا ہے ۔ایم او یو پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی اور ڈائریکٹر ایڈمن سی ایس اے عائشہ زرین نے دستخط کئے۔معاہدے کا مقصد باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ کوششوں سے اپنی کارکردگی میں اضا فہ کرنا ہے۔دونوں اداروں کی طرف سے ایک دوسرے کو فنی، ثقافتی، تکنیکی و دیگر شعبوں میں معاونت کے عز م کا اعادہ کیا گیا۔
الحمرا ایک ادبی و ثقافتی جبکہ سول سروسز اکیڈمی بارہ پیشہ ورانہ گروپوں سے تعلق رکھنے والے افسران کا تربیتی ادارہ ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ زبان وادب، تہذیب و تمدن کی ترویج کے لئے ہر ممکن کوشش عمل میں لا رہے ہیں۔الحمرا سول سروسز اکیڈمی کی خدمات سے بھر پور انداز سے فائدہ اٹھا ئے گا۔
اس موقع پر ڈی جی سی ایس اے عمر رسول، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عارف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل بھی موجود تھے۔











