ملتان؛ مرزا اسد اللہ خاں غالب کی 225ویں یوم پیدائش سالگرہ کی تقریب منعقد

22

ملتان، 27 دسمبر(اے پی پی ):ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم ،بزم غالب انٹر نیشنل، بزم ادب کمیٹی گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان اور دا ڈائریکٹر اکیڈمی کے زیر اہتمام مرزا اسد اللہ خاں غالب کی 225ویں یوم پیدائش سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی ۔

تقریب سے خطاب میں   ماہر تعلیم پروفیسر عنایت علی قریشی ، ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی ، اظہر سلیم مجوکہ، رانا اسلم ساغر ، محمدکامران افضل ، جہانگیر احمد انصاری ، فہیم اخترسمرا ، اویس فرید قریشی، میاں احمد ودیگر نے کہا کہ اردو ادب کے برصغیر پاک وہند کے شاعر گردانے جاتے تھے، آج بھی انکی شاعری اور نثر پڑھ کر اس بات کا ادراک ہوتا ہے، اردو ادب کے بہت بڑے شاعر اور ناقد ہیں انکا کلام اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں ہے، طالبعلموں کو چاہئے کہ انکے کلام کا مطالعہ کریں جو تشبہات استعارے استعمال کیے ہیں انکے رموز اوقاف جاننے کی کوشش کریں مرزا اسد اللہ غالب آج بھی اردو ادب کے شہنشاہ کہلاتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اردو اور فارسی ادب کے شعراء کرام کے پیغام کو عام اورجامعات میں انکے کام کو اجاگر کرنا ہوگا۔

 تقریب میں پروین شاکر ، منیر نیازی اور بے نظیر بھٹو کی بلندی درجات کی دعا کی گئی۔