رینالہ خورد؛ منشیات فروش گرفتار،ایک کلو سے زائد منشیات برآمد

15

رینالہ خورد،22دسمبر(اےپی پی): ڈسڑکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فرقان بلال کے احکامات پرتھانہ ستگھرہ پولیس کے ایس ایچ اوحافظ اطہررشید نے نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش جمیل عرف کاکاکو گرفتارکرکے اسکے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاہے اور ملزم کو جیل بھیج دیاہے۔