چنیوٹ؛ ڈپٹی کمشنر فیصل عباس کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

24

چنیوٹ،22 دسمبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر فیصل عباس مانگٹ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ڈاکٹرز و دیگر عملہ و سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بلال بن عبدالحفیظ، ایم ایس ڈاکٹر محمد مسعود و دیگر انتظامی امور کے افسران و ڈاکٹرز بھی موجود تھے،

ڈپٹی کمشنرنے ایمرجنسی، جنرل، ڈینگی، آوٹ ڈور سمیت دیگر وارڈز کا تفصیلی دورہ  کیا۔انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے علاج، ادویات کی فراہمی و دیگر سہولیات بارے دریافت کیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آنے والے مریضوں اور انکے لواحقین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور طبی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی سے غیر حاضری پر ایک ڈاکٹر کے خلاف کارروائی/وضاحت کیلئے ایم ایس کو ہدایات جاری کیں۔