لاہور،29دسمبر (اے پی پی):پاکستان کی ساتویں خانہ و مردم شماری جو کہ پہلی دفعہ ڈیجیٹل بنیادوں پر کی جا رہی ہے کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لئے پاکستان ادارہ شماریات کے صوبائی دفتر گورومانگٹ روڈ سے لبرٹی گول چکر تک ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔
جمعرات کو ہونے والی واک کی سربراہی ڈاکٹر سید وسیم عباس صوبائی انچارج، پاکستان ادارہ شماریات لاہور نے کی جس میں جامعہ پنجاب اور جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلبا کے ساتھ ساتھ ادارہ شماریات پنجاب اور کراپ رپورٹنگ سروسز پنجاب کے و فود نے بھی شرکت کی۔
آگاہی واک کا بنیادی مقصد عوام میں ڈیجیٹل سنسز کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا اور ملک کی ترقی و منصوبہ سازی میں مردم و خانہ شماری کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔











