میرپورخاص،16دسمبر(اے پی پی):آرمی پبلک سکول پشاور کے 16 دسمبر 2014 کے قومی سانحہ کی 144 معصوم شہداء اور 9 اساتذہ و سٹاف ممبران کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت اور ان کی عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے آٹھویں برسی کا ڈویژن کے مرکزی صحافتی ادارے ایوان صحافت میں انتہائی عقیدت و احترام سے انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز شہداء کے لیے قرآن خوانی اور دعا سے ہوا۔
شہداء کیمپ تقریب میں ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر، ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چوہدری اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ، ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے کہا کہ ایوان صحافت کی اس یادگار شہداء کیمپ تقریب نے یہ پیغام دیا ہے کہ زندہ قومیں اپنے شہدا اور اسلاف کی قربانیوں کو کبھی نظر انداز نہیں کرتیں یہی وجہ ہے کہ آج اس کیمپ میں شہریوں نے جس جوش اور ولولے سے اپنے معصوم شہداء کی یاد میں خراج عقیدت پیش کیا ہے اس نے دنیا بھر کو یہ پیغام دیا ہے کہ اس قسم کے سانحات دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، اے پی ایس میں درندگی کے دردناک واقعہ نے پوری قوم کو یکجا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کا زخم بہت گہرا تھا لیکن پاکستانی قوم اور اداروں کا عزم اس سے کہیں زیادہ بلند ہے ، ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ ان خاندانوں کو اس نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے، ہم اپنے شہیدوں کو نہ بھولے تھے، نہ بھولے ہیں اور نہ کبھی بھولیں گے۔
تقریب میں آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر فیصل زئی ، اسکول کے بچوں، دستگیری ویلفئیر کے محمود صابری، پاکستان پیپلز پارٹی منیارٹی ونگ کے ڈویژنل صدر رمیش ڈیون کمار مالہی، مفتی شریف سعیدی صوبائی نائب ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت صوبہ سندھ اور مہتمم جامعہ نورالقرآن میرپورخاص، دستگیری ویلفیر کے محمود صابری، یوسی چئیرمین محمد علی، مشیر بیگ، شاہد محمود، حسنین محمد علی، سردار رشید پنہور، ایڈوکیٹ دھنی بخش مری، ایڈوکیٹ ملک نظیر، ایڈوکیٹ محسن دل، ایڈوکیٹ غلام نبی مئیو، امن ویلفئیر ٹرسٹ کے بشیر راجپوت، سنی رابطہ کونسل ضلعی صدر قاری عبدالرشید، ضلعی رہنما حافظ احتشام الحق، غلام محمد مہر، ملک ریاض احمد، سٹی صدر حافظ شاہ فہد، سٹی رہنما ملک ایوب غوری، ملک شہزاد احمد، عبدالغفور، شمشاد قریشی، ایوانِ صحافت ميرپورخاص کے صدر فضل شر، سینئر نائب صدر مختیار کیریو، نائب صدر غفار رند، جنرل سیکریٹری، اظہر چدھڑ، اطلاعات سکریٹری رضا رند، جوائنٹ سکریٹری راجہ سندھی، مینیجنگ کمیٹی رکن فلک شیر، حسن رضا، سرپرست اعلیٰ محمد ہاشم شر، نریش کمار، احمر ملک، سرکاری و سیکورٹی افسران سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد و شہریوں نے خصوصی شرکت کی یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔











