ٹنڈو محمد خان؛جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ،164 ملزمان گرفتار 

37

 ٹنڈو محمد خان،23 دسمبر(اے پی پی):   ایس ایس پی غلام نبی کیریو نے  کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، 164 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جمعہ کو یہاں اپنے آفس میں ڈی ایس پی محمد خان زئور کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے  بتایا کہ موٹر سائیکلوں سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ دس موٹر سائیکلیں اور 8 قیمتی مویشی بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔گرفتار ملزمان میں علی اکبر ببر، امیر بخش عرف پپن زئور،اویس،میر محمد زئور،عمر ماچھی، سکندر شورو شامل ہیں جن کے خلاف ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ڈیڑھ ماہ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 158 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 142 مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔