کوئٹہ؛کسٹم انٹیلیجنس کی جلوگیر کے علاقے میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائی، 200 کلو گرام چرس برآمد

14

کوئٹہ،17دسمبر(اے پی پی ): کسٹم انٹیلیجنس نے  جلوگیر کے علاقے میں منشیات کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے دوران 200 کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے۔

 ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی کوئٹہ چودھری محمد جاوید کے مطابق یہ کارروائی ایک خفیہ اطلاع پر کی گئی، چرس بارڈر ایریا سے ایک کار میں  اندرون پنجاب منتقل کی جاررہی تھی، کسٹم حکام کی جانب سے کار نمبر  880  ANL کو  رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ملزمان گاڑی بھگا لے گئے، تعاقب کے دوران ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے، کسٹم انٹیلیجنس نے کار کی تلاشی لی تو بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں،برآمد شدہ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 22 کروڑ سے زائد ہے،کسٹم حکام کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔