اوکاڑہ؛ پولیس لائن کے قریب موٹرسائیکلوں اور وین میں تصادم، 7 افراد زخمی 

25

اوکاڑہ،22جنوری(اے پی پی): فیصل آباد روڈ نزد پولیس لائن کے قریب دو موٹر سائیکلوں اور وین میں تیز رفتاری کی وجہ سے تصادم ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں  4 خواتین اور 3 مَرد سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

 اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئی اورریسکیو ٹیموں نے ایک زخمی کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 6 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔