مری؛ قائد عوام ذولفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب منعقد، کیک کاٹا گیا

30

مری،05 جنوری (اے پی پی ):پاکستان پیپلزپارٹی مری شہر کے زیر انتظام قائد عوام ذولفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب میں صدر سٹی پیپلز پارٹی خالد محمود چوہدری اور مقامی را ہنما راجہ منصور اخلاق ،سردار رجب ، قاری اکسیرعباسی اور دیگر  نے خطابات میں شہید بھٹو کے مشن کو بلاول بھٹو کی قیادت میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دوسری پارٹیاں چھوڑ کر نوجوان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور پارٹی کے عہداران نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے سالگرہ کا کیک کاٹا اور شہداء کے لئے دعاءکی۔