پشین شہر اور دیگر علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سستا آٹا سیل پوائنٹس لگایا جا رہا ہے؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ خان

28

پشین،31 جنوری ( اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کو رعایتی نرخوں پر آٹا کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہی ہے، پشین شہر ، مختلف تحصیلوں اور دیگر علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سیل پوائنٹس لگایا جا رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیل پوائنٹس کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حفیظ اللہ خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک مل کر شفاف طریقے سے سرکاری نرخ پر سرکاری آٹا تقسیم کیا جارہا ہے، روزانہ تقریباً چھ ہزار خاندانوں کو سرکاری آٹا رعایتی قیمت پر مہیا کیا  جاتا ہے۔انہوں نے  کہا کہ برفباری سے متاثرہ علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر مشتمل علاقوں میں بھی آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ خان نے کہا  کہ  ضلع پشین کے مختلف تحصیلوں میں روزانہ چھ ہزار بیگز پچاس  کلو اور بیس  کلو کے تقسیم کا عمل جاری ہے۔

 اس موقع پر محکمہ خوراک کے آفیسران اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماء بھی موجود تھے ۔