کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ  کا مری کا اچانک دورہ،ویک اینڈ پر انتظامات کاجائزہ لیا

22

مری،29جنوری(اے پی پی):کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ  نے مری کا اچانک دورہ کیا اور ویک اینڈ کے موقع پر انتظامات کاجائزہ لیا۔انہوں نے جناح ہال میں قائم مین کنٹرول روم اورسیاحوں کی سہولت کیلئے مری کے مختلف مقامات پر قائم سہولت سنٹرزکابھی دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کااظہارکیا اور سیاحوں کوہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا نے بریفنگ دی۔ اے ڈی سی آرکیپٹن ریٹائرڈ قاسم اعجاز، اسسٹنٹ کمشنر مری صاحبزادہ محمد یوسف اوردیگر انتظامی افسران بھی بھی اس موقع پر موجود تھے۔