ملتان۔27فروری (اے پی پی):ڈی آئی جی منیر ضیاءنے کہاہے کہ اپیلوں کی سماعت میرٹ پر اور انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جنوبی پنجاب پولیس دفتر میں تھرڈ تبدیلی تفتیش بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ملتان رینج کے 9 ،بہاولپورکے 22 اور ڈیرہ غازی یرہ غازی خان کے 3 مقدمات کی سماعت کی گئی اوران پر فیصلے سنائے گئے۔ڈی آئی جی منیرضیاءنے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کے مسائل کا مثبت حل، ملازمین کی بہبود کو فروغ دیا جا رہا ہے اور ایڈیشنل آئی جی مقصود الحسن کی ہدایت کے مطابق شہریوں کو تھانہ کی سطح پر انصاف کی فراہمی میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اے آئی جی انوسٹی گیشن رب نواز تلہ اور ایس پی لیگل حاکم نول نے بطور ممبر بورڈ میں شرکت کی اور انچارج انوسٹیگیشن برانچ انسپکٹر طاہر اعجاز نے تفتیشی امور سے متعلق بریفنگ دی۔











