ملتان: ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن ر ثاقب ظفر کا شیخ زید ہسپتال کا دورہ

45

ملتان 27فروری ( اےپی پی): ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے  شیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں داخل رکن پور کے قریب موٹروے بس حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان شکیل احمد بھٹی اور پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم بھی انکے  ہمراہ تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب  نےزخمیوں کو فراہم کی جانیوالی علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے زخمیوں کے لواحقین سے بھی گفتگو کی۔ بس حادثے کے زخمیوں کے لواحقین نے علاج معالجہ کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شیخ زید ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بس حادثے کے 13زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال لایا گیا تھا جن میں سے 9 زخمیوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ چار زخمی  ابھی  ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ حادثے کا ایک شدید زخمی مسافر آئی سی یو میں داخل ہے۔