اٹک،17فروری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر اٹک راٶ عاطف رضا نے کہاہے کہ تمام متعلقہ ادارے انسداد ڈینگی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈی سی آفس اٹک میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ ،ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ،محکمہ تعلیم،صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محسن اشرف اور محکمہ صحت کے افسران نے شر کاء کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمے کے اقدامات کے جارہےہیں،اس ضمن میں تمام محکمے اپنا خصوصی کردار ادا کر رہے ہیں اور بتایا کہ اس کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے بھی محکمے مہم چلا رہے ہیں۔اجلاس میں ڈینگی مہم کے حوالے سے تمام محکموں کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈی سی اٹک نے کہا کہ ڈینگی مچھر انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سر کاری،نیم سر کاری اور نجی ادارے ڈینگی کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں اور تمام ضروری اقدامات یقینی بنا ئیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی مہم میں متعلقہ محکموں کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔











