تھرپارکر،05 فروری (اے پی پی): ملک بھر کی طرح ضلع تھرپارکر میں ضلعی انتظامیہ، جماعت اسلامی، سماجی تنظیموں کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی طور یوم کشمیر منایا گیا۔
ضلع انتظامیہ تھرپارکر کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر کیلاش، ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول مٹھی انور ساہڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک گوردن داس کی رہنمائی میں ریلی نکالی گئی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کشمیر کے شہدا کا خون رنگ لائے گا، بھارت نے کشمیر کے اندر ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کے اندر نہتے مسلمانوں پر ہونے والے ظالمانہ ظلم و ستم کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
جماعت اسلامی کے ایم پی اے عبدالرشید، امیر جماعت تھرپارکر میر محمد بلیدی و دیگر نے کہا کہ کشمیریوں کے شہدا کا خون رنگ لائے گا، کشمیر جلد آزاد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
اس موقع پر اسکول کے طلباء، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت شہریوں نے شرکت کی۔











