پشاور، 10 فروری(اے پی پی): الخدمت فاونڈیشن کی ایمبولینس سروس کو مزید بہتر بنانے کے لٸے خیبرپختونخوا کے سیلاب سے شدید متاثرہ11 اضلاع کو جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینسز فراہم کر دی گئی۔
اس سلسلے میں الخدمت آغوش ھوم سردار گڑھی جی ٹی روڈ پشاور میں الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص کی صدارت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع لوٸر چترال، اپر ولوٸر دیر، سوات، ملاکنڈ، بونیر،چارسدہ، نوشہرہ،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے ضلعی صدور کو جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینس حوالے کی گٸیں۔
اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا کہ اس وقت الخدمت ایمبولیبس سروس کے تحت صوبہ بھر میں 76ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے مریضوں کو سفری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جس میں 11ایمبولینس گاڑیوں کے اضافے سے اب صوبہ بھر میں الخدمت ایمبولینس گاڑیوں کی تعداد 87ھوگٸی ہے جس سے صوبے کے دوردراز اضلاع کے مریضوں کو ریلیف کی فراہمی میں مذید اضافہ ہوگا۔











