سکھر،15فروری(اے پی پی): بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی کی طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ مل کر یونیورسٹی کو سر سبز و شاداب بنانے کی ٹھان لی، موسم بہار کے شروع ہوتے ہی شجر کاری مہم کا آغاز ، وسیع و عریض رقبے پر مختلف اقسام کے پودے لگا کر یونیورسٹی کو خوبصورت بنا دیا گیا۔
یونیورسٹی میں منعقدہ شجرکاری مہم میں رکن صوبائی اسمبلی سید فرخ شاہ نے بھی اپنے ہاتھ سے پودا لگاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر سید فرخ شاہ کا کہنا تھا کہ پلانٹیشن سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی، یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد نسیم کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم وقت کی ضرورت ہے۔
شجرکاری مہم میں طلبا و طالبات نے اپنے اپنے من پسند پودے لگاکر انکی دیکھ بحال بھی شروع کردی ہے۔











