خیرپور،15فروری(اے پی پی): صوبائی وزیر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹیکس کنٹرول مکیش کمار چاولہ اور ڈاریکٹر جنرل اورنگ زیب اکبر کی خاص ہدایات پرصوبائی سندھ میں مسافر گاڑیوں سمیت دیگر گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیکس کی ادائیگی اور کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے یہ مہم دوسرے روز بھی جاری ہے ۔
ڈسٹرکٹ ایکسائیز آفیسر نعیم اللہ گھوٹو نے امداد ٹیم کے ہمراہ کوثر چائلڈ اینڈ مدر کیئر اسپتال کے قریب قائم چیک پوسٹ پر دوسرے روز 180 سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی ۔چیکنگ کے دوران دو لاکھ 20 ہزار سے زائد کے جرمانے وصول کئے گئے۔
ڈسٹرکٹ ایکسائیز افیسر نعیم اللہ گھوٹونے بتایا کہ صوبائی وزیر ایکسائیز کی ہدایت کے مطابق گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے ، یہ مہم عوام کی بھلائی کیلئے شروع کی جارہی ہے جبکہ یہ مہم ضلع بھر مختلف شہروں میں کی جائیگی اور 10 مارچ تک جاری رہے گی۔











