چنیوٹ،15فروری (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ وسیم ریاض خان نےکہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت،امان و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ،جرائم پیشہ عناصر،مجرمان اشتہاریوں،منشیات سمگلرز، اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیلڈ افسران سے میٹنگ کے دوران کیا۔میٹنگ میں ڈی ایس پی صاحبان،ایس ایچ اوز،دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے کرائم پاکٹ ایریاز میں موثر گشت یقینی بنایا جائے۔ کرائم برخلاف مال،سنگین نوعیت کے واقعات،بچوں،خواتین سے متعلق واقعات کی صورت میں سینئر پولیس افسران فوری طور پر خود موقع پر جائیں،بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جائے،عوام الناس کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں،ایس ایچ اوز تھانہ جات میں بیٹھ کر لوگوں کے مسائل سنیں،دادرسی یقینی بنائیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ وسیم ریاض خان نے کہا کہ لوگوں کو دفاتر،تھانہ جات میں بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے۔تھانہ جات،دفاتر میں ٹاؤٹ مافیا ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے شہریوں سے فیڈ بیک لیا جائے گا۔تھانہ جات کا کمپیٹوٹرائزڈ،مینول ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے۔ضلع بھر میں فرنٹ ڈیسک،پولیس خدمت مرکز پر ایس او پیز کے مطابق عوام الناس کو سہولیات مہیا کی جائیں۔تھانہ جات میں کوئی بھی شخص غیر قانونی حراست میں نہ ہو،پولیس حراست میں تشدد،،موت،پولیس حراست سے فراری پر زیروٹالرنس پالیسی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن،اختیارات سے تجاوز،بداخلاقی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی،محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران و جوانوں کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں،کسی بھی شکایت کی صورت میں سخت محکمانہ و قانونی کارروائی کی جائے گی۔امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،سنیپ چیکنگ،ای پولیس پوسٹ کے ذریعے چیکنگ کا نظام مزید موثر بنایا جائے۔حساس مقامات،پولیس عمارتوں،غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی ایس او پیز کے مطابق یقینی بنائی جائے۔











