ملتان، 15 فروری(اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے سورج میانی ڈسپوزل اسٹیشن پر ایم ڈی اے کی زیر تعمیر بلڈنگ کادورہ کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹیریل کے معیار اور مقدار کا معائنہ کیا اور ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم کو موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ کی تعمیر میں میٹیریل کی کوالٹی کو یقینی بنایا جائے اور ڈیزائننگ اور فنشنگ ورک پر خصوصی توجہ دی جائے۔
ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ بلڈنگ کی پارکنگ ایریا اور چار دیواری کا کام شروع کر کے گراسی لان میں بڑے قد آوور پودے لگائے جائیں۔بلڈنگ سے ملحقہ روڈ کی خوبصورتی اور لینڈ فلنگ کے لئے فوری طور پر کام شروع کیا جائے۔
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے ایم ڈی اے ملازمین کے لئے نئے کوٹرز کی تعمیر کے لئے بھی مختلف سائٹس اور تجاویز کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ملازمین کو اچھی اور معیاری رہائشی سہولیات دینے کے لئے ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ میڈم رمشاء رحمان کو پلان تیار کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم کو ہدایت کی کہ ورکشاپ میں موجود ناکارہ مشینری کو فوری طور پر اکشن کرنے کے اقدامات کئے جائیں ۔
دورہ کے دوران ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم خان،سٹاف افیسر ٹیکنیکل علیم ماجد ،ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد عمران ،ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ رمشاء رحمان سمیت دیگر آفیسران ان کے ہمراہ تھے۔











