نارووال؛ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی، آرگن ٹرانسپلانٹیشن کمیٹی کا  اجلاس

17

نارووال،17فروری(اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس،اجلاس کے بعدڈپٹی کمشنرنارووال کی قیادت میں انسدادڈینگی کے حوالے سے آگاہی ریلی نکالی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کی طرف سے اجلاس میں موجود تمام متعلقہ محکموں کے افسران کوڈینگی سرویلینس میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی آوٹ ڈوراورانڈورٹیمیں مقررہ ہدف کوجذبہ حب الوطنی کےتحت یقینی بنائیں اوردوران چیکنگ ٹیموں کی مانیٹرنگ کی جائے۔

ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے تدارک کے لئے سول سوسائٹی کےافرادکو بھی شامل کیاجائے،افسران عملی طورپراپنی کارکردگی کو بہتربنائیں اورڈینگی سرویلینس کوروزانہ کی بنیادپر آپ لوڈکیاجائے،ڈینگی سرویلینس کے کےحوالےسے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،اسسٹنٹ کمشنرزاپنی اپنی تحصلیوں میں ٹیموں کی کڑی نگرانی کریں۔

اجلاس میں اے سی ایچ آر ایم محمدجمیل،سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرافضال راجپوت،فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق،ایم ایس ڈی ایچ کیوڈاکٹرفیصل اسحاق،ڈی او انڈسٹریزذیشان نیاز،ڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ،اے ڈی ایل ڈاکٹرسعیداحمد،سی اوضلع کونسل  صحت،ماحولیات،پاپولیشن،ایجوکیشن،ہائرایجوکیشن،ریسکیو1122،سول ڈیفنس،آبپاشی،فوڈ،فارسٹ زکوت کمیٹی،میونسپل کمیٹیز ودیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرافضال راجپوت اورفوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران محکمہ صحت کی 414انڈورٹیموں کی طرف سے 41ہزار400جبکہ74آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے 9ہزار111 ڈینگی ایکٹویزکی گئی اس کے ساتھ ساتھ  1373ہاٹ سپاٹ کوسوفیصدچیک گیا۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نارووال محمداشرف کے زیرِ صدارت آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے حوالے سے اجلاس بھی منعقدہوا۔اجلاس  میں سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرافضال راجپوت،ڈسٹرکٹ ہیلتھ  آفیسرڈاکٹرمحمدطارق ودیگرنے شرکت کی ۔

ڈاکٹر طارق نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا ضلع نارووال میں گردوں کی پیوندکاری کاکوئی کیس ابھی تک سامنے نہیں اور نہ ہی اس حوالے سےضلع بھرمیں موئژ اقدامات موجودہیں لیکن اس  کے باوجود محکمہ صحت کاعملہ ایسےغیرقانونی عمل پرکڑی نظررکھتے ہوئےاپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے پوری طرح مصروف عمل ہے۔